ماسکو(این این آئی)روس کے صدر پیوٹن کی جانب سے مغربی ممالک کو جنگ عظیم کی یاد دلاتے ہوئے خبردار کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغرب بین الاقوامی تنازعے کا خطرہ مول لے رہا ہے، مغرب کو یاد رکھنا چاہیے روس نے جنگ عظیم دوئم میں جرمنی کو شکست دی تھی، روس عالمی تصادم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، کسی کو دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت کو دھمکانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا ہے کہ “مغرور” مغربی اشرافیہ نے نازی جرمنی کو شکست دینے میں سوویت یونین کے فیصلہ کن کردار کو فراموش کر دیا اور دنیا بھر میں تنازعات کو ہوا دی ہے، ہم جانتے ہیں کہ اس طرح کے عزائم کی زیادتی کس طرف لے جاتی ہے، ہماری سٹریٹجک افواج ہمیشہ جنگی تیاری کی حالت میں رہتی ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں کی مشق کے بارے میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی مشق ہے، بیلاروس کو تجویز دی ہے کہ وہ جوہری مشق کے حصہ لے، دوسرے مرحلے میں بیلاروسی ساتھی ہماری مشترکہ کارروائیوں میں شامل ہوں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...