لندن(این این آئی)برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بطور وزیر اپنے ابتدائی بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی لیبر پارٹی نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ لیبر پارٹی کے کیر سٹارمر کو شاہ چارلس نے وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔جنہوں نے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے نگران ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ کے طور پر ذمہ داری دی ہے۔ 51 سالہ ڈیوڈ لیمی جنہوں نے ڈیوڈ کیمرون کی جگہ لی ہے۔ کا کہنا ہے کہ وہ ‘ ملک کے اعلی سفارت کار بننے کے بعد انتھک سفارت کاری کے ساتھ کام کریں گے۔’ ڈیوڈ لیمی 2021 سے لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے لیے ترجمان کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے اپنے پہلے بیان میں ہی کہا کہہم میں سے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ طبقات کس قدر اذیت سے گذرے ہیں جنیں اسرائیل اور غزہ سے نکلنے کا منظر نامہ دیکھنا پڑا ہے۔ لیکن اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انتھک انداز میں سفارت کاری کریں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کریں۔نیز یرغمالیوں کی فوری کے لیے کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی کے لیے تمام تر کوششوں کی ہر ممکن حد تک حمایت کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...