جنگ بندی معاہدہ پر حماس کے ساتھ خلا اب بھی موجودہے، نیتن یاھو

0
83

تل ابیب(این این آئی)حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اسرائیلی ردعمل کا انتظار کر رہی ہے تو اس کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو نے بھی جواب دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاھو کے دفتر نے اعلان کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان اب بھی فرق موجود ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موساد کے سربراہ ابتدائی ملاقات کے بعد دوحہ سے واپس آ گئے ہیں اور اگلے ہفتے مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے بعد دوحہ سے واپس روانہ ہونے کے بعد یہ بیان سامنے آیا ہے۔ بارنیا اور قطری ثالثوں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پر بات کی گئی تھی۔مذاکرات کے ایک قریبی ذریعہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ ڈیوڈ برنیا کی سربراہی میں ایک اسرائیلی وفد غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کے ردعمل کے حوالے سے قطری ثالثوں سے ملاقاتوں کے بعد دوحہ سے اسرائیل کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔