ایم این اے علی وزیر سمیت 5 ملزمان دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
251

کراچی (این این آئی)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم این اے علی وزیر سمیت 5 ملزمان کو30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت پانچ ملزمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سخت حفاطتی انتظامی میں پیش کیا۔ملزمان پر ملکی ادارواں کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے اور عوام کو اشتعال دلانے کے الزامات ہیں ۔ کراچی کے سہراب گوٹھ تھانے میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔پولیس نے ملزموں کے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے ملزمان کو 30 دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ علی وزیر کو چند روز قبل سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔