لاہور( این این آئی )مبینہ سرکاری اراضی پر قائم کھوکھر پیلس کی تعمیرات گرانے کیلئے آپریشن کرنے جانے والی ایل ڈی اے کی ٹیم شدید مزاحمت کے باعث آپریشن کئے بغیر واپس لوٹ گئی ، آپریشن کی اطلاع ملتے ہی مرد و خواتین لیگی کارکنان اور کھوکھر برادران کے حمایتی کھوکھر پیلس پہنچ گئے اور حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سیف الملوک کھوکھر نے سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزامات پر جے آئی ٹی بناکر تحقیقات کی پیشکش اور ٹی وی چینلز پر مناظرے کا چیلنج دیتے کہا ہے کہ مجھے صرف نواز شریف کا ساتھی ہونے کی سزا دی جارہی ہے ، میں کل بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہوں اور ساری عمر ساتھ کھڑا رہوں گا۔تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران اور عملہ پولیس کی بھاری نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کی رہائشگاہ پیلس کھوکھر پہنچ گیا اور راستوں کو ٹرکوںاور مشینری کھڑی کر کے بلاک کر دیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے کھوکھر پیلس کے دروازے کو بھی ڈبل کیبن ڈالالگا کر بلاک کر دیا گیا ۔ کھوکھر پیلس میں آپریشن کی اطلاع ملتے ہی لیگی کارکنان اور کھوکھر برادران کے مرد و خواتین حمایتی موقع پر پہنچ گئے اور حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،خواتین نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے ، اس دوران کئی مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آپریشن کے لئے آنے والی مشینری کے اوپر چڑھ گئے اورنعرے لگاتے رہے ۔ آپریشن کرنے کے لئے آنے والے افسران اور پولیس افسران نے مشاورت کے بعد آپریشن ملتوی کردیا اور ایل ڈی اے کے افسران عملہ اور پولیس اہلکار واپس روانہ ہو گئے ۔ترجمان ایل ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے آپریشن ملتوی کیا ۔ با اثر شخصیات کی جانب سے غیر قانونی عمیرات بنائی گئی ہیں اور غیر قانونی قبضہ بھی کیا گیا ۔ با اثر افراد نے مقامی لوگوںکو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ،قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے آپریشن عارضی طور پر معطل کیا ۔قبل ازیں اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے اراضی پر قبضے کے الزام پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر تحقیقات کی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جارہی ہے لیکن میںنواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا اور پوری زندگی کھڑا رہوں گا ۔ انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن نے میرے گھر کے اوپر دھاوا بولا ، اگرکوئی نقصان ہوا تو تینوں ادارے ذمہ دار ہوں گے۔ ایک ایک مرلہ میرا ذاتی ہے ، نقشے پاس ہوئے ہیں،اس پربیشک کوئی جے آئی ٹی بنا لی جائے ،پی ٹی آئی والے اپنے تین چار وزراء کو نامزد کریں جو پراپرٹی کے معاملات کو سمجھتے ہوں ان کی جے آئی ٹی بنائیں اورانصاف کریں لیکن انہوںنے انصاف کرنا نہیں ، یہ صرف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں اگر کوئی نقصان ہوا تو یہ ادارے خود ذمہ دار ہوں گے میرا اس میںکوئی تعلق نہیں ہوگا۔ مجھے صرف اس لئے سزا دی جارہی ہے کہ میںنوازشریف کا ساتھی ہوں ، اللہ کے فضل سے سیف کھوکھر پہلے بھی نوازشریف کا ساتھی تھا آج بھی ہوں اور عمر بھر رہوں گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...