گستانخانہ فلم ،سیکرٹری پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں (کل) پیش ہونے کا حکم

0
230

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ فلم”Lady of Heaven”پر پابندی کیلئے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پرسیکرٹری پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں (کل) منگل کو پیش ہونے کا حکم اورسیکرٹری آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کو درخواست میں فریق بنانے کی بھی استدعا منظور کرلی۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری پی ٹی اے کو ذاتی حیثیت میں (کل) منگل کو پیش ہونے کا حکم اورسیکرٹری آئی ٹی، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری خارجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت (آج)منگل تک ملتوی کر دی۔