سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈرسیدخورشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکام پالیسی کے باعث ملک دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔پیرکوسکھراحتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ کرنے میں سنجیدہ نہیں، اگر سنجیدہ ہوتی تو روزانہ پچاس حکومتی ترجمان بد زبانی نا کر رہے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کو 6 سال سے کیوں رکھا گیا ہے، دال میں ضرور کچھ کالا ہے، جو کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کو انڈیا اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے لگتا ہے درست ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں فوری کارروائی کیلئے احکامات جاری کریں۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ استعفے کے آپشن کے پیچھے ہٹنے سے پی ڈی ایم کو کوئی نقصان نہیں ہوا، وقت آنے پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن کو حقیقت بتائی ہے کہ سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے حکومتی راستے میں رکاوٹ بن جائیں گے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...