بغداد(این این آئی)بغداد بم دھماکے کے بعد عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سیکیورٹی فورسز کے ڈھانچیمیں تبدیلیوں کے احکامات جاری کردیئے،عراقی جنرل کمانڈ کے ترجمان یحیی رسول نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم الکاظمی نے سیکیورٹی اداروں کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے احکامات دئیے۔عراقی داخلہ سیکرٹری داخلہ برائے انٹیلی جنس عامر صدام کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ احمد ابو رغیف کو سیکرٹری داخلہ برائے انٹیلی جنس مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس عبدالکریم عبد فاجل کو بھی اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ان کی جگہ حمید الشطری کو مسلح افواج میں ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس مقرر کیا گیا ہے۔بغداد آپریشنز کمانڈ کے سربراہ قیس المحمداوی کو وزارت دفاع بلالیا گیا ہے۔فیڈرل پولیس چیف جعفر البطاط کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ میجر شاکر جود کو فیڈرل پولیس چیف مقرر کیا گیا ہے۔انٹیلی جنس ڈائریکٹر اپریشنز بغداد باسم مجید کو بھی ان کے عہدیسے ہٹا دیا گیا ہے۔ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الکاظمی کا کہنا تھا کہ عراقی عوام کاخون بہانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...