دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اختلافات بھلا کر تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کویت، مسقط، الریاض، منامہ، دوحا اور ابو ظبی امید سے بھرپور نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک استحکام، خوش حالی اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمارے ہاں امارات میںبھی یہ تاثر ہے۔خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پانچ جنوری کو سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں خلیجی ملکوں میں جاری تین سالہ اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اجلاس کے بعد قطر کے ساتھ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...