جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے ملکی بحریہ کی حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز کے عملے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس آبدوز کا نام ننگ گالا چار سو دو تھا، اور یہ کئی روز پہلے لاپتہ ہو گئی تھی۔ یہ آبدوز حادثے کا شکار ہو کر تین ٹکڑوں میں بٹ گئی تھی اور اس کا ملبہ ایک روز قبل بحیرہ بالی کی تہہ سے ملا تھا۔ اس آبدوز میں عملے کے تریپن ارکان سوار تھے، جو سب کے سب مارے گئے تھے۔ صدر ویدودو نے قوم سے اپنے خطاب میں مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک المناک حادثہ ہے اور وہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...