کورونا سے مزید 30 افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

0
224

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا سے مزید 30 افراد چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 907 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 829 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 34 ہزار 20مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کْل 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34ہزار 754 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار424 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 65 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 642 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار254 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 341 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 75 ہو چکی ہے