اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سرکاری اثاثے گروی رکھ کے سکوک بانڈز جاری کرنے اور قرض لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بڑے پیمانے پر قرض لینے کے لیے سرکاری اثاثوں کو گروی رکھنے کی سمری بالآخر وفاقی کابینہ نے منظور کرلی۔سمری کے مطابق سکوک بانڈز جاری ہوں گے، قرض لیا جائے گا اور اس کے عوض اسلام آباد، لاہور اور ملتان ائیرپورٹ، ایم تھری اور اسلام آباد چکوال موٹر وے کو گروی رکھا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری اثاثے گروی رکھ کر دیگر ذرائع کے مقابلے میں کم شرح سود پر قرض حاصل کیا جا سکے گا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے 26 جنوری کو ایف نائن پارک گروی رکھنے کا پلان مسترد کرتے ہوئے 244 ایکڑ پر مشتمل اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق افسر شاہی نے اسلام آباد کلب کی بجائے ائیرپورٹس، موٹرویز اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...