دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانی شہید ہوئے ،150ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ، وزیر اعظم

0
172

اقوام متحدہ (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانی شہید ہوئے ،150ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا افغانستان کی موجودہ صورتحال یعنی وہاں ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے امریکا اور یورپ میں بعض سیستدان پاکستان پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں، اس پلیٹ فارم سے میں چاہتا ہوں کہ سب جان لیں کہ جس ملک نے افغانستان کے علاوہ سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے وہ پاکستان ہے جب ہم 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تھے، 80 ہزار پاکستانی مارے گئے اور ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور یہ کیوں ہوا؟ ہم افغانستان کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد کے ساتھ تھے جہاں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کیے جارہے تھے۔