ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

0
220

کابل(این این آئی)افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم کمانڈر عمر آفریدی ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع افغان پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ صوبہ ننگرہار کے علاقہ پچیر آگام میں پیش آیا۔ ادھر سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگرد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق عمر آفریدی کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے۔