اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر نے مقامی کرنسی کو کچل کر رکھ دیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر میں کمی سے فائدے کا بیان ظالمانہ لطیفہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گرنے سے روپے کی قدر مزید کم ہوگی۔اپنے بیان میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالرز سے گر کر 17 ارب ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں، ذخائر میں کمی بیرون قرضہ ادائیگی کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا روپے کی قدر سے متعلق بیان ایک ظالمانہ لطیفہ ہے، کے الیکٹرک 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت گیس نرخ میں 35 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ دی اکانومسٹ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، اشیاء خور و نوش گھی، چینی اور آٹے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیاء ضروریہ خریدتے وقت عام آدمی تمام ٹیکس ادا کر رہا ہے، حکومت بڑے کاروبار اور صنعتی شعبے کے افراد کو ٹیکس ریلیف دے رہی ہے، خبریں ہیں کہ مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بے نتیجہ چھوڑ کر امریکا سے روانہ ہو گئے ہیں۔رضا ربانی نے کہا کہ مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات بیورو کریسی کے ہاتھ میں چھوڑ دیئے ہیں،حکومت پارلیمنٹ اور عوام کو پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...