سی پیک منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

0
178

اسلام آباد (این این آئی)سی پیک منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ۔ وزارت منصوبہ بندی حکام نے بتایاکہ اس وقت 25ارب ڈالر کے 39منصوبے مکمل ہوچکے ہیں یا زیر تکمیل ہیں، سی پیک کے 18منصوبے 15.7ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوچکے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی پیک کے 21منصوبے 9.3ارب ڈالر کی لاگت سے عملدرآمد کے مراحل میں ہیں