ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی جس طرح کی تشریح کی وہ بلاجواز اور غلط ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ 26 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔آریان خان نے خصوصی این ڈی پی ایس عدالت کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے فوراً بعد ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا، ان کی ہائی کورٹ کی درخواست کی تفصیلات اب منظر عام پر آ گئی ہیں۔آریان خان کا اپنی اپیل میں کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کی واٹس ایپ چیٹس کی غلط تشریح کی ہے تاکہ انہیں منشیات ضبط کرنے کے معاملے میں ملوث قرار دیا جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ این سی بی کی جانب سے جن واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بنایاجا رہا ہے وہ سابق ہیں۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح ان کی مبینہ واٹس ایپ چیٹس کو کسی سازش سے نہیں جوڑا جا سکتا جس کے لیے کو ئی خفیہ معلومات موصول ہوئی ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...