تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فضائیہ نے دو سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوہری ٹھکانوں پر ممکنہ فوجی حملے کے واسطے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اسرائیلی ویب سائٹ کی جانب سے جاری رپورٹوں میں بتائی گئی ۔رپورٹوں میں واضح کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ افیف کوخافی نے اس اقدام کیلئے فنڈنگ کا حکم جاری کیا۔رپورٹوں کے مطابق اسرائیل اور شائد واشنگٹن بھی اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ سفارت کاری کے ناکام ہونے کی صورت میں ایک عسکری پلان فراہم کیا جانا چاہیے۔ مزید یہ کہ قابل اطلاق عسکری اختیار کے بغیر ایران کو مذاکرات پر قائل کرنا دشوار ہو گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر خزانہ ایوگڈور لیبرمین یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ مقابلہ محض وقت کا مسئلہ ہے ”زیادہ وقت”کا نہیں۔ اخبار نے لیبرمین کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو کوئی سفارتی کارروائی یا سمجھوتا نہیں روک سکے گا۔اسرائیلی حکومت نے 5 ارب شیکل (تقریبا 1.5 ارب ڈالر)کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...