ایکسپو 2020 دبئی میں سعودی فالکنزکا شاندار ایئر شو، ہزاروں حاضرین لطف اندوز ہوئے

0
216

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں جاری ایکسپو 2020 کے دوران سعودی عرب کے پویلین میں پیش کیے جانے والے پروگرامات کے تحت ایک شاندار ایئر شو کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس ایئر شو میں سعودی عرب کے فالکنز(شاہین)طیاروں نے حصہ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہزاروں حاضرین ایئر شو سے لطف اندوز ہوئے،اس دوران سعودی فالکنز اور ایمریٹس نائٹس ٹیموں کے پائلٹس نے ہوا بازی کے شاندار جوہر دکھائے۔