اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں اس حد تک مبتلا ہے کہ ملک کی 53فیصد آبادی کو 120ارب کے ریلیف پروگرام پر بھی تنقید کی جارہی ہے،اصل میں حزب اختلاف کی جماعتیں عوام کی بجائے اپنی قیادت کیلئے ”ریلیف ” کی خواہشمند ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہی ایسا ممکن نہیں ہے ،حکومت نے سبسڈی کی بلا تفریق اور میرٹ پر فراہمی کیلئے موثراور جامع ڈیٹا مرتب کیا ہے جس کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔اپنے ایک بیان میں ہمایوںاخترخان نے کہا کہ زیر اعظم عمران خان نے بے مثال فلاحی پروگرام دیا ہے جس سے کم وسیلہ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے نامساعد معاشی حالات کے باوجود کم آمدن والے طبقات کیلئے 120ارب روپے کے پیکج کااعلان کر کے ثابت کیا ہے حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے کم آمدن والے طبقات کیلئے 120ارب روپے کے ریلیف پیکج پر بھی حزب اختلاف کا واویلا سمجھ سے بالا تر ہے،اگرآج ملک میں حقیقی حزب اختلاف ہوتی تو اس پیکج کے استعمال کے حوالے سے مثبت تجاویز دیتی لیکن انہوںنے اپنی سیاست چمکانے کے لئے ” میں نہ مانوں” کی رٹ لگا رکھی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیںجس ”ریلیف ”کی خواہشمند اورانتظار میںہیںوہ انہیں کبھی نہیں ملے گا ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...