پنجاب کی نصف سے زائد آبادی کی ویکسینیشن ہوگئی’اسدعمر

0
229

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہاہے کہ پنجاب کی نصف سے زائد اہل آبادی کی کرونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسینیشن والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب میں 52 فیصد آبادی کو کرونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ خیبرپختونخوا ہ میں 48 فیصد، سندھ میں 40 فیصد، بلوچستان میں 17فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔اسلام آباد میں 87 فیصد، آزاد کشمیر میں 59 فیصد، گلگت بلتستان میں 54 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔ قومی سطح پر مجموعی ویکسینیشن کی شرح 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔