واشنگٹن(این این آئی)امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اپنے ملک کے ساتھ تصادم میں نہیں پڑنا چاہتا لیکن وہ بہت سی بری سرگرمیاں انجام دے رہا ہے جس سے امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایسپن سیکیورٹی فورم میں خطاب جنرل مارک ملی نے کہا کہ ایرانی سرگرمیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج، امریکی صدر جو بائیڈن انہیں جو ہدایت دیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔افغان معاملے پر بات کرتے ہوئے امریکی آرمی چیف نے وضاحت کی کہ فی الحال افغانستان میں امریکی بری افواج کو دوبارہ تعینات کرنا ممکن نہیں لیکن انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسا قدم ایوان صدر میں زیر غور ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت ملک سے امریکیوں اور افغان ساتھیوں کو نکالنے کے معاملے کو حتمی شکل دینے کے لیے طالبان سے باقاعدگی سے بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکمرانی ایک بہت بڑے چیلنج کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں خانہ جنگی کے امکانات موجود ہیں۔روس اور چین کو تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان سے ہمارے انخلا کے قدم کو غلط نہ سمجھا جائے اور اسے ہماری کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔چین کے ساتھ تعلقات اور تائیوان کے معاملے پرامریکی چیف آف اسٹاف نے زور دیا کہ ان کا ملک یقینی طور پر تائیوان کو کسی بھی چینی حملے سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ بیجنگ اگلے 24 مہینوں میں جزیرے کے خلاف فوجی کارروائی شروع کرے گا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...