سیاست میں سب کچھ ممکن ہے، سیاست میں کوئی بھی فیصلہ آخری نہیں ہوتا، خورشید شاہ

0
213

سکھر (این این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے، سیاست میں کوئی بھی فیصلہ آخری نہیں ہوتا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک ہی موقف ہے، اب استعفے سے متعلق ہماری بات کو ہی فالو کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کو سینٹرل جیل سے احتساب عدالت پہنچایا گیا۔