اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 449 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 9 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 517 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 07 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 547 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 160 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 733 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 709 ٹیسٹ کیئے گئے جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 11 کروڑ 8 لاکھ 576 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 4 کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار 554 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 71 ہزار 963 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 596 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 41 ہزار 176 مریض پورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 949 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 643 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 774 ہو گئیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...