ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیرِقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نام ایک خط بھیجا ہے اور اس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے دوحہ میں امیری دیوان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیرشہزادہ منصور بن خالد بن فرحان کا خیرمقدم کیا ہے۔سعودی سفیر نے امیرقطر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہاللہ تعالی ریاست قطر کے امیر کی حفاظت فرمائیں۔انھوں نے امیرقطر کو سعودی ولی عہد کا خط پہنچایا ہے۔اس موقع پرسعودی سفیرکے اعزاز میں استقبالیے میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور قطری امیری دیوان کے سربراہ شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...