کویت سٹی(این این آئی) کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بل گیٹس کافی اسمارٹ (ذہین) شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...