ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کامیڈین کپل شرما کو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کے سیٹ پر لیٹ آنے پر طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔کامیڈین کپل شرما اپنے شوز کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ دیگر تقریبات میں لیٹ پہنچتے ہیں اوران کی اس عادت پر متعدد بالی وڈ اسٹار بھی برا منا چکے ہیں۔اب کپل شرما رئیلٹی شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی شوٹنگ پر لیٹ پہنچے جس پر انہیں شو کے میزبان میگا اسٹار نے طنز کا نشانہ بنایا ہے۔حال ہی میں ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شو میں کپل شرما اور بالی وڈ اداکار سونو سود ایک ساتھ شریک ہیں۔شو کے دوران امیتابھ بچن کپل شرما سے کہتے ہیں کہ ‘آج آپ بالکل ٹائم پر آئے، آپ کو ہم نے 12 بجے ملنا تھا، ٹھیک ساڑھے چار بجے آگئے آپ۔اس پر میگا اسٹار اور کپل شرما بھی زوردار قہقہہ لگاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...