فائزرکی تجرباتی گولی کووِڈ کی اومیکرون شکل کے خلاف موثرثابت

0
177

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی دواسازفرم فائزر نے دعوی کیا ہے کہ اس کی کووِڈ19کی گولی اومیکرون قسم کے خلاف موثرثابت نظرآتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی نے یہ بتایا کہ اس نے 2,250 افراد پرگولی کو آزمایا ہے۔اس مطالعہ کے مکمل نتائج نے وائرس کے خلاف گولی کے امیدافزا ابتدائی نتائج کی تصدیق کی ہے۔اگر اس دوا کوکووِڈ19 کی ابتدائی علامات کے فورا بعد لیا جائے تو زیادہ خطرے والے بالغوں کی اموات میں قریبا 89 فی صد کمی ہوسکتی ہے۔کمپنی نے اعلان کیا کہ لیبارٹری کی الگ جانچ سے پتاچلتا ہے کہ دواکروناوائرس کی اومیکرون قسم کے خلاف اپنی طاقت برقراررکھے ہوئے ہے۔بہت سے ماہرین نے بھی اسی امرکی پیشین گوئی کی تھی۔ فائزر نے اس اینٹی وائرل دوا کوانسانی ساختہ پروٹین کے ورژن کے خلاف آزمایا ہے۔اسی پروٹین کو اومیکرون وائرس خود کو دوبارہ پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی خوراک اورادویہ انتظامیہ (ایف ڈی اے)جلد ہی فائزر کی گولی اور مرک کی ساختہ ایک مسابقتی گولی کے استعمال کی اجازت دینے سے متعلق کوئی فیصلہ کرے گی۔ ان دونوں دواساز اداروں کی جانب سے کئی ہفتے پہلے امریکی ریگولیٹرکوان دواں کی منظوری کے لیے درخواست پیش کی گئی تھی۔ اگران گولیوں کی منظوری دے دی جاتی ہے تو یہ کووِڈ19کا پہلاعلاج ہوگا جسے امریکی شہری دواخانہ سے خریدکرگھر لے جا سکتے ہیں۔