سفید فام مرد ہوتی تو میڈیا کوریج مختلف ہوتی،امریکی نائب صدر

0
264

واشنگٹن(این این آئی )امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے میڈیا میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک برتے جانے کا شکوہ کیا ہے اورکہاہے کہ میڈیا کی کوریج میں ان کے ساتھ ہونے والا سلوک ان کے خاتون اور سفید فام نہ ہونے کا نتیجہ ہے۔ اگر وہ سفید فام اور مرد ہوتیں تو ان کی خبروں کی کوریج مختلف ہوتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو بتایا کہ ایسے مسائل ہیں جن پر وہ قابو نہیں پا سکتی، جیسے کہ جنوبی سرحد کا بحران اور ملک میں ووٹنگ کے حقوق۔ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری پیٹ بٹگیگ نے امریکی اخبار کو بتایا کہ میرے خیال میں یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ اس سے جن مختلف کاموں کو کرنے کے لیے کہا گیا ہے اس کے لیے بہت سے مطالبات، بہت زیادہ کام کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہے۔کیلی فورنیا کے ڈیموکریٹ رکن کانگریس کیرن باس نے بھی واضح کیا کہ انتظامیہ کو منفی میڈیا کوریج کے درمیان نائب صدر کا زیادہ زور سے ساتھ دینا چاہیے تھا۔