کراچی (این این آئی)نامور اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں گھر کے اندر ہی قرنطینہ میں بیٹھے کام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ ان کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعیاحساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے، ان کی قدر کریں۔عتیقہ اوڈھو نے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔ دوسری جانب پرستاروں نے عتیقہ اوڈھو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...