حوثی دہشت گردوں کی چھیڑچھاڑ سے سلامتی متاثرنہیں ہوگی،عرب امارات

0
186

ابوظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیرانورقرقاش نے ابوظبی میں شہری اہداف پر حملے کوحوثیوں کی جارحیت قراردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا کہ یواے ای میں متعلقہ حکام ابوظبی میں بعض شہری تنصیبات پرحوثیوں کی جارحیت سے شفاف انداز میں اور ذمے داری سے نمٹ رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد ملیشیا کی خطے کے استحکام کے ساتھ چھیڑچھاڑ اس حد تک کمزور ہے کہ ہم جس سلامتی اور تحفظ میں رہتے ہیں،یہ اس پراثرانداز نہیں ہو سکتی اوراس عاقبت نا اندیشانہ حرکت اور بے ہودگی کا انجام زوال اور شکست ہے۔