لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی نشست سے نااہلی کاریفرنس دائر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے کے سینئر رہنما ایاز صادق کے قومی اسمبلی کے فلور پر متنازعہ بیان دیا جو قابل مذمت ہے ،صادق نے نواز شریف اور بھارت کو خوش کرنے کے لیے پاکستانی فوج کے خلاف بیان دیا ۔ایاز صادق نے پاک فوج کے خلاف تقریر کرکے آئین شکنی کرتے ہوئے تاریخ کو مسخ کیا ۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایاز صادق کو آئین شکنی کرتے ہوئے پاکستان کی فتح کو شکست میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش پر انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے نااہلی کا ریفرنس تیار کیا جائے،آئین کے آرٹیکلز کے مطابق سزا وار قرار دیا جائے ۔ایاز صادق کے بیان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔
مقبول خبریں
بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی...
طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے،افغان وزیرداخلہ
کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔امریکی...
بھارت نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان کو پھر مسترد کر...
نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے کشمیر سے متعلق او آئی سی کے بیان کو پھر مسترد کر دیا،او آئی سی نے بھارتی حکومت...
پوٹن کا جنگ پر اعتماد متزلزل ہو چکا ہے، سابق روسی وزیراعظم
ماسکو(این این آئی)سابق روسی وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن کو یہ ادراک ہونے لگا ہے کہ وہ...
مالیاتی استحکام کی فوری ضرورت، معاشی ترقی کیلیے تجارتی خسارہ کم کرنا ہوگا، عالمی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے کہا ہے کہ طویل مدتی معاشی استحکام اور اقتصادی...