اکثریت حاصل کرتے ہی جو بائیڈن کی پالیسیاں ختم کر دینگے، ڈونلڈ ٹرمپ

0
233

واشنگٹن(این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اکثریت حاصل کرتے ہی جو بائیڈن کی پالیسیاں ختم کر دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس میں ری پبلکنز کی اکثریت کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کے شہر کونرو میں امریکہ بچاؤ ریلی سے خطاب کیا۔امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کے باعث عوام کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ہم اکثریت حاصل کرتے ہی جو بائیڈن کی پالیسیاں ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات میں امریکی عوام جوبائیڈن انتظامیہ کو جواب دے گی۔ جو بائیڈن انتظامیہ ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔