اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملک میں موبائل ویکسین مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں این سی او سی اجلاس کے بعد کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ اگر اجتماعی طور پر دیکھا جائے تو ظاہر ہوتا ہے کہ وہ علاقے یا شہر جہاں ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد زیادہ ہے وہاں کورونا وائرس کی پانچویں لہر نے کم تباہی مچائی۔انہوں نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ این سی او سی ویکسین مہم کو تیز کرنے کے لیے موبائل ویکسین کا آغاز کر رہی ہے، جس کے ذریعے 55 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر شہریوں کو ویکسین لگائیں گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس مہم کا آغاز یکم فروری سے ہورہا ہے اور یہ دو ہفتے تک جاری رہے گی اس دوران ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور یہ ایک بڑا ہدف ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وہ افراد جو ویکسین کی ایک خوراک لے چکے ہیں، یہ ٹیمز ان کو بھی دوسری خوراک لگائیں گی۔انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، جلد از جلد ویکسین لگوائیں، اور جو افراد مکمل ویکسی نیشن کروا چکے وہ بوسٹر شاٹ لازمی لگوائیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کے آغاز کو ایک سال ہوچکا ہے اور دو سال قبل شروع ہونے والی اس بیماری سے جان چھڑوانے کا سب سے آسان طریقہ ویکسین ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...