اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کاآخری موقع دیدیا ۔ پیر کو الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی ۔ فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا، درخوارست گزار کے مطابق فیصل واڈا نے ریٹرننگ افسر کو امریکن پاسپورٹ نہیں دکھایا۔ الیکشن کمیشن ممبر خیبر پختون خوا نے کہاکہ آپکا کیس اسلام آبادہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے وکیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ رسپانڈنٹ کا سماعت پر ہونا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...