سعودی عرب کی یوکرین میں اپنے شہریوں کوسفارت خانہ سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت

0
177

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے یوکرین میں اپنے شہریوں پر زوردیا ہے کہ وہ جلد سے جلد دارالحکومت کیف میں سفارت خانہ سے رابطہ کریں کیونکہ روسی حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے روس کی یوکرین پر فوجی چڑھائی کے بعد کہا کہ مملکت کا سفارت خانہ ملک میں موجود ان تمام شہریوں پر زوردیتا ہے جنھوں نے ماضی میں انخلا کے پہلے مرحلے کے دوران میں رابطہ نہیں کیا تھا،وہ فوری طور پر سفارتی حکام سے رابطہ کریں۔