ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،مریم اور نگزیب

0
179

ا سلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،آئین کو تعلیمی اداروں میں لازمی پڑھایا جانا چاہیے،قانون کے طلبہ کو بھی آئین کے بارے میں معلوم نہیں تھا،پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے ہم اپنا کلچر پرموٹ کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی کی رینکنگ سیلیبریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کی اصل طاقت یہاں کی سٹوڈنٹ باڈی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف کلچر اور اقدار کو قائد اعظم یونیورسٹی جوڑتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کا کلچر اور رنگ قائد اعظم یونیورسٹی میں ملتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا اور پرفارمنگ آرٹس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون کے طلبہ کو بھی آئین کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی اچھی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ قائد اعظم یونیورسٹی کا اصل اثاثہ یہاں کے طلباء ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہاں پر ہر ثقافت اور ملک کے ہر علاقے سے طلب آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پرفارمنگ آرٹ کے ذریعے ہم اپنا کلچر پرموٹ کر سکتے ہیں۔