ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے عمومی مقتدرہ اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے تحت رواں سال1443ھ کے حج کے لیے دنیا کے تمام بھر کے عازمین جج وعمرہ کے لیے ایک نیا آگاہی پروگرام شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس آگاہی پروگرام میں 13 تفصیلی رہنما کتابچے ہیں جو عازمین کی دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں آسان طریقے سے حج کے تمام مراحل اور مناسک کے بارے میں معلومات پر فراہم کرتے ہیں۔ یہ معلومات ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے 14 عالمی زبانوں میں دی گئی ہیں۔ صارفین اور عازمین ویب گاہ https://guide.haj.gov.sa سے استفادہ کر سکتے ہیں۔یہ آگاہی گائیڈز سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے عین مطابق ہیں جن کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے تمام سوالوں کے جوابات 14سے زیادہ زبانوں میں تسلی بخش انداز میں دے کر انہیں حج کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اپنے تمام تراجم کے ساتھ 182گائیڈز مختلف زبانوں میں پیش ہیں۔ ان میں حج کے حوالے سے قانونی امور، صحت کے معاملات، شرعی رہ نمائی، ریگولیٹری معلومات اور تنظیمی نوعیت کی ہدایات آسان زبان میں تصاویر اور تفصیلی انفو گرافکس کے ذریعے فراہم کی گئی ہیں۔ تاکہ قاری کو پڑھنے اور انہیں سمجھنے میں آسانی ہو۔اس اقدام کے ذریعے حج وعمرہ کی وزارت عازمین حج کی خدمت بجا لانے کی کوشش کرتی ہے کہ ضیوف الرحمن ان معلومات کے حصول کے بعد زیادہ سے زیادہ عبادات بجا لا سکیں۔ یہ معلومات چوبیس گھنٹے سمارٹ ڈیوائسز پر مفت دستیاب ہیں۔ آن لائن پورٹل پر اس حوالے سے 10,178 صفحات پر مشتمل معلومات استفادے کے لیے موجود ہیں۔یہ کام وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے ساتھ سٹریٹجک تعاون اور متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ فعال شراکت کے تحت انجام دیا گیا ہے، جو دوران حج خدمات فراہم کرتی ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...