ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور فلمساز مہیش بھٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین سے ڈرتے ہیں۔ اپنی 30ویں سالگرہ منانے والی آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کیساتھ میوزیکل، رومانٹک ڈرامہ فلم جلیبی کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے خواتین کی ذہانت اور فیصلہ سازی کی تعریف کی۔اس دوران گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں ریا چکرورتی نے رشتوں میں جھگڑے اور تنائو سے بچنے کیلئے ایک ٹپ شیئر کی اور کہا کہ مردوں کو اچھی زندگی اور عورت سے تعلق میں تنائو سے بچنے کیلئے ان کی بات سننی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو مرد اپنی خاتون پارٹنر کی بات پر کان نہیں دھرتے وہ تکلیف اٹھاتے ہیں، دیکھیں ہم جانتے ہیں کہ کیا کر رہے ہیں، ہم کیا بات کر رہے ہیں، بس ہمیں سنیں۔مہیش بھٹ نے اس دوران ریا کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ میں خوشگوار زندگی گزارنے والا آدمی ہوں جو خواتین سے بھرے گھر میں رہتا ہے اور ان کی بات سنتا ہے۔بھارتی فلمساز کی سونی رازدان سے شادی کو 36برس سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، ان کی صاحبزادیوں میں پوجا بھٹ، عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ شامل ہیں، نے کہا کہ خواتین ذہین ہوتی ہیں، وہ درست فیصلے کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بہت سی خوبیاں ہیں جو وہ اب تک نہیں سمجھ سکے، ہنستے ہوئے بھارتی فلم ہدایت کار نے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ میں اپنے گھر کی خواتین سے ڈرتا ہوں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...