عمران خان کا سارا زور گوگی بچاو مہم پر ہے ، فیصل کریم کنڈی

0
251

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سارا زور گوگی بچاو مہم پر ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان ضمنی انتخابات میں شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، عمران خان کا سارا زور گوگی بچاو مہم پر ہے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان منتخب وزیر آعظم ہوتے تو عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کرتے۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک سے ڈر کر عمران خان دم دبا کر بھاگے تھے ، نیازی صاحب تمہیں قومی اسمبلی کے ذریعے آصف علی زرداری نے بھگایا۔