اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت پاکستان بھر میں خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صوبوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قومی ادارہ صحت ملیریا کنٹرول پروگرام ڈریپ اس سلسلے میں ملکر کام کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبای بیماریوں کی نگرانی شروع کر دی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جراثیم کش ادویات، سرجری کے آلات کو بھی یقینی بنارہے ہیں،حاملہ خواتین کی دیکھ بھال اور محفوظ زچگی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارھے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیلیوری کٹس کے ساتھ نوزائیدہ بچوں کی خاص ضروریات کے پیش نظر سامان بھی مہیا کیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ علاج معالجہ کی جگہوں کو جراثیموں سے پاک کرنے والی اشیا ء فراہم۔کی جارہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے 11 اضلاع میں مچھر و کیڑے مار بیڈ نیٹ مفت تقسیم کی جائیں گی،بلوچستان میں ملیریا کی وباء سے نمٹنے کے لیے سپرے کیڑے مار ادویات کیتھیلے فراہم کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان میں ملیریا کے 100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ، خیبر پختونخواہ کے 2 اضلاع میں مچھروں سے بچاؤ کی جالیاں مفت تقسیم کی جائیںگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کی روک تھام کیلئے صوبائی پروگرام کو سپرے اور کیڑے مار ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں ،ضم شدہ علاقوں فاٹاسمیت کے پی کے میں ملیریا کے 100 فیصد مریضوں کو مفت علاج اور تشخیص کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...