اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جو ساتھ نہ دے تو وہ میر جعفر میر صادق اور جانور ہو جاتا ہے۔اتحادی جماعتوں کی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوال جواب کے دوران قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ یہ حکومت کوئی معنی نہیں رکھتی، یہ لولی لنگڑی حکومت کا کوئی فائدہ نہیں تاہم یہ ایسی بھی چیز نہیں کہ اسے عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کر دے دیا جائے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ زور، دھونس اور زبردستی سے آئین میں تبدیلی کر کے فیصلے اپنے حق میں لینا چاہتے ہیں اور اگر کسی بھی غیر آئینی اقدام میں جو ان کا ساتھ نہیں دیتا تو اسے میر جعفر اور میر صادق قرار دیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...