اگر قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے تو فیصلہ کر دیں، طارق بشیر چیمہ

0
257

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ق )کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہاہے کہ اگر قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے تو فیصلہ کر دیں۔اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ یہ فیصلہ کرے کہ قوانین بنانے کا اختیار کس کا کام ہے۔ ، انھوں نے اتحادی جماعتوں کے فل کورٹ تشکیل دینے کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ انا کا مسئلہ نہیں بنے گا اور معزز عدالت فل کورٹ بنائے گی۔