اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،سکیورٹی فورسز خوارج سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی خارجی دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے حوالے سے جاری بیان میں سپیکر نے سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر مبارکباد دی اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے وطن کے چار بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شہدا حوالدار نثار حسین، نائک رشید گل، نائک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان رفاقت قوم کا فخر ہیں۔سردار ایاز صادق نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، ملک دشمن شر پسند عناصر بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں،سکیورٹی فورسز خوارج سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انشائ اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...