اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جو ہمارے اجتماعی عزم کا تقاضا کرتے ہیں ،غربت کا خاتمہ، جامع ترقی اور سماجی و اقتصادی مساوات کو یقینی بنانا ہمارا فرض ،بحیثیت قوم یکجہتی ہماری طاقت کا سنگ بنیاد ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے یوم آزادی (14 اگست )کے حوالے سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے تمام پاکستانیوں کو 78ویں یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا موقع ہے،آج ہم اپنی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں ، ہمیں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جو ہمارے اجتماعی عزم کا تقاضا کرتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ غربت کا خاتمہ، جامع ترقی اور سماجی و اقتصادی مساوات کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات کو مساوی طور پر تقسیم کیا جائے،ایسی ٹھوس پالیسیوں کو مرتب کرنا ہوگا جو شمولیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی ہماری سلامتی اور ہمارے طرز زندگی کے لیے سنگین خطرہ ہے، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہماری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد، یگانگت اور غیرمتزلزل عزم پیدا کر کے ہم نہ صرف ثابت قدم رہ سکتے ہیں بلکہ چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑے مسئلے کے طور پر سامنے آ ئی ہے،ان تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...