شہباز، زرداری، مریم ، حمزہ مافیا کو جسٹس ریٹائرڈ قیوم جیسے جج چاہئیں،فرخ حبیب

0
217

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری، مریم ، حمزہ مافیا کو جسٹس ریٹائرڈ قیوم جیسے جج چاہئیں۔ اپنے بیان میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ ججوں کو ٹیلیفون پر فیصلہ لکھواتے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ شریف جیسے جج چاہئیں جس نے کتاب میں لکھا ہے میاں صاحب سے پیسے لیتا رہا۔ سابق وزیر مملکت نے کہاکہ جسٹس رمدے جیسا چاہیے جس کے بیٹے مصطفی رمدے کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لگایا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ آپکی ساری سیاست شرمندگی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔