اسلام آبا د(این این آئی)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی اور علاقائی امور بشمول افغان پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاشی شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔امریکی سفارتخانے کی پاکستان میں ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران سفیر ڈونلڈ بلوم اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے وسیع باہمی اور علاقائی اْمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم کے خیالات کا خیر مقدم کیا
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...