کرتار پور راہداری میں بھارت کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد کم ہو ئی،چوہدری سالک حسین

0
65

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی کو بتایا نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری میں بھارت کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد کم ہو گئی ہے، اس مسئلہ کو دفتر خارجہ کے ذریعے بھارت کے ساتھ اٹھایا جائیگا۔ وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور ایک اچھا اقدام تھا۔ بھارت کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے کرتار پور کوریڈور پر یاتریوں کا رش کم ہو گیا ہے۔ ایک ضمنی سال کے جواب میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یاترا کے لئے پاکستان آنے والے زائرین کو سکیورٹی اور ان کے قیام کے حوالے سے پہلے بھی سہولیات دی جاتی تھیں ، اس مرتبہ بھی بہتر انتظام کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری پر ہمیں توقع تھی کہ 5 ہزار زائرین روزانہ آیا کریں گے۔ بھارت کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کمی کے معاملے پر بھارت سے دفتر خارجہ کے ذریعے بات کی جائے گی۔