راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت کی جانب سے وکلائے صفائی کی درخواست پر ریفرنس پر سماعت ملتوی کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری نے کل تفتیشی آفیسر پر جرح مکمل کی تھی۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل آئندہ سماعت پر تفتیشی افیسر پر جرح جاری رکھیں گے۔نیب پراسیکیوٹر نے ہفتے کو بھی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی استدعا کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈز ریفرنس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کرنے کی وکلاء کی استدعا مسترد کر دی تھی۔عدالت نے گواہ پر جرح کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کی تھی۔
مقبول خبریں
تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر...
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہے کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے...
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...