اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے یہ ضروری ہے’جولوگ آرہے ہیں انکے پاس اسلحہ ہے، بالکل کلیئر ہوں یہ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے ہیں’کسی کو بھی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے، باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی اہم ہے۔۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جب سڑکیں بند ہوں، کنٹینر لگے ہوِں اور لوگ پریشان ہوں تو لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ حکومت کو کیوں اور کن لوگوں کی وجہ سے کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ لوگوں کو پریشانی ہے ان سے معذرت خواہ ہیں لیکن باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے یہ ضروری ہے، انہیں احساس دلانا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں آئے ہیں یہاں آئی جی سے لے کر پولیس والے تک سب الرٹ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ساری صورتحال سب کے سامنے ہے جو لوگ احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ اپنے اقدام پر غور کریں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سوائے ایس پی کے ہمارے کسی پولیس اہلکار کے پاس بندوق نہیں ہے، ہماری ایس او پی ہے، اگر فائرنگ ہوئی تو پتا چل جائے گا کہاں سے ہوئی، ویڈیوز میں بھی نظر آجائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پہلے پاکستان ہیں اس کے بعد وہ سیاسی کارکن ہیں، وہ سوچیں کہ وہ کیا کررہے ہیں وہ جس عہدے پر ہیں اس میں ان کا رابطہ حکومتی عہدے داروں سے رہتا ہے ان سے توقع ہے کہ پاکستانی بن کر سوچیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ان کا صوبہ موجود ہے وہ وہاں جتنے مرضی احتجاج کرلیں، کے پی میں سی ایم ان کا اپنا ہے صوبے کے جس شہر میں چاہیں احتجاج کرلیں، یہاں بغیر اجازت احتجاج کے آنا اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اجازت لے کر آتے تو ان کا پروٹوکول بنتا مگر جس طرح احتجاج ہورہا ہے اس طرح اجازت نہیں دی جائے گی، اگر ہر چوتھے دن آپ کے پی کے سے بندے لاکر اسلام آباد پر دھاوا بولیں تو اس کی اجازت نہیں دیں گے کسی کو املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ جلسے و احتجاج نہ کریں باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی اہم ہے احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن ہی طریقہ نہیں۔منظور پشتین کے جرگے پر کریک ڈاؤن کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ یہ اسلام آباد پولیس سے نہیں پشاور پولیس سے پوچھیں، پشاور پولیس کس کے ماتحت ہے؟علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پہلے یہاں آجائیں پھر دیکھیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...